?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان خود جیل میں ہیں اگر چاہیں تو باہر آسکتے ہیں۔ اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عمران خان کے ساتھ ڈاہیلاگ چلے اگر وہ ضد نہ کرتے تو باہر ہوتے، عمران خان چاہتے ہیں جیل سے سیدھا وزیراعظم آفس جائیں وہ چلہ کاٹ رہے ہیں اور مؤکل ہیں، انہیں لگتا ہے باہر آئے تو مقبولیت کم ہوگی، اس وقت ہائیبرڈ پی ٹی آئی ہے جب عمران خان کسی چیز پر پہنچتے ہیں تو پی ٹی آئی کے نئے لوگ غلط مشورہ دیتے ہیں۔
ایک سوال پر نبیل گبول نے جواب دیا کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیر دفاع ہیں اور ان کے اس بیان سے ان کی پارٹی اور نوازشریف کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں، پی پی کا ہائیبرڈ بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس سے پہلے چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی ایسی باتیں کرتے تھے تو پھر پارٹی چھوڑنا پڑی، خواجہ آصف بھی اپنی آخری شاٹ کھیل رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء کہتے ہیں کہ نواز شریف اپنی سیٹ ہارگئے تھے، کس کونہیں پتہ کہ نواز شریف ہار گئےتھے لیکن اس کے باوجود ایک سیٹ پھر ان کو مل گئی تھی، وہ حکومت نہیں لیتے لیکن پھر شہباز شریف نے اپنا کردار ادا کیا، کہنے کو تو اور بھی بہت کچھ ہے لیکن کس سے کہیں؟ ہم سرکس کے شیر ہیں، ن لیگ اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی۔
اسی طرح مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے بلکہ جیل سے رہائی خود عمران خان پر منحصر ہے، عمران خان کے بچوں کے پاکستان آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا، عمران خان اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 13 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج
جون
شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں 2 سالہ فلسطینی بچہ گرفتار
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے جنین کے قریب ایک چوکی پر 2
جون
سائبری جنگ میں ایران کے مقابل میں اسرائیل کی شکست
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: گزشتہ ہفتے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نے انکشاف کیا تھا کہ
نومبر
لڑکی کو ذہنی پختگی اور مالی خودمختاری سے قبل شادی کرلینی چاہیے، صبا فیصل
?️ 21 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے نوجوان لڑکیوں کو تجویز
ستمبر
ہندوستان اور پاکستان تنازعے کی باریک لکیر— محدود جنگ یا مکمل جنگ؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: سب سے پہلے یہ اہم سوال اور درحقیقت تشویش سامنے
مئی
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اتوار کے روز وزیر
مئی
سعودی عرب کی یمن میں جنگ ختم کرنے کی واحد شرط
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر یمنی قومی
ستمبر