علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔

مزید کہا گیا کہ عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں آج بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید بتایا تھا کہ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کرکے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔

جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔

اس سے اگلے روز (13 مارچ) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی تھی۔

گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آپ کے جواب نے مطمئن نہ کیا تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، درخواست گزار کے مطابق 7گھنٹے انتظار کرانے کے بعد بھی ملاقات نہیں کرائی گئی، اس کیس میں تاخیری حربے استعمال نہیں ہوں گے، یہ ایک سنگین معاملہ ہے لہذا ایک ہفتے میں کمنٹس فائل کریں۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس 

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا

وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید

🗓️ 1 دسمبر 2022شمالی وزیرستان:(سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

الیکٹرانیک مشین ہی انتخابات کو شفاف کو بنا سکتی ہے

🗓️ 13 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک

🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی غزہ

جنرل (ر) قمر باجوہ و دیگر کےخلاف درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

🗓️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے

ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان کیوں سازشیں شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب

🗓️ 10 جون 2024پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے