?️
سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے بتایا کہ رؤف حسن، جو پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم تھے، ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں، اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے۔
دوسری جانب، جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں میاں نواز شریف کے بھی غیر ملکیوں سے رابطے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بے اصولی ہے، اس طرح تو اگلی باری مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا چھٹی کے دن بھی آلودہ رہی
?️ 5 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسکولوں اور دفاتر سے اتوار کی
دسمبر
کوئٹہ: اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں
?️ 27 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گرمیوں
مئی
طالبان عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے افغان حکومت کی تشکیل میں چھ ممالک
ستمبر
اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے
نومبر
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے
جولائی
اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
?️ 4 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس
اپریل
کورونا: مزید 102 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 21 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، گذشتہ
مئی