عالمی بحرانوں میں ٹرمپ کو تعطل کا سامنا: نیویارک ٹائمز

تعطل کا شکار

?️

سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی معاملات میں تعطل کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ صورت حال ان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہو رہی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین، غزہ اور ایران کے معاملات میں اپنے ابتدائی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اب انہیں پیچیدہ سیاسی و عسکری حقائق کا سامنا ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں عالمی بحرانوں کے فوری حل سے متعلق ان کے ابتدائی وعدے پیچیدہ سیاسی اور عسکری حقائق سے ٹکرا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین، غزہ اور اب ایران کے معاملے میں ٹرمپ کے آسان اور فوری کامیابیوں سے متعلق ابتدائی اعلانات کی جگہ زمینی حقائق نے لے لی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے حوالے سے ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی مکمل اور محفوظ بحالی کو کشیدگی کے خاتمے کی شرط قرار دیا تھا، تاہم یہ مقصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کا مستقبل اب بھی ایسے مذاکرات سے وابستہ ہے جو غالباً کم از کم ساٹھ روز تک جاری رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تہران اس بات سے آگاہ ہے کہ ٹرمپ نئی جنگ شروع کرنے میں کم دلچسپی رکھتے ہیں، اسی لیے ایران مذاکراتی عمل کو طویل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

اخبار نے یوکرین کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جنگ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر ختم کر دیں گے، لیکن اپنی صدارت کے سولہ ماہ گزر جانے کے باوجود وہ اس حوالے سے کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق روس بھی فوری اور محدود مذاکرات کے بجائے ایک طویل المدتی سفارتی عمل کا خواہاں ہے۔

نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ غزہ کے معاملے میں بھی ٹرمپ کے بڑے منصوبے، جن میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور علاقے کی وسیع پیمانے پر تعمیرِ نو شامل تھی، خاطر خواہ پیش رفت حاصل نہیں کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اب اس حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کو حل کرنا اس سے کہیں زیادہ دشوار ہے جتنا ابتدائی طور پر تصور کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔ مریم نواز

?️ 30 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کے وزیر خارجہ کی ایران پر کانگریس کے سینئر نمائندوں سے ملاقات

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس

لبنان ہرگز اسرائیلی نہیں ہوگا؛ آزادی ایک ناقابلِ تبدیل حقیقت ہے: حزب‌الله

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:ایہاب حمادہ، نے لبنانی پارلیمنٹ میں تاکید کی ہے کہ صیہونی

امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے ایران جنگ کی کیا لاگت آئی ہے؟

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 61 ارب ڈالر سے

لبنان کی جماعت نے کیا صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خطرات سے خبردار 

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: لبانی گروپ شبیبہ نے اپنے ملک کی مغرب نواز حکومت اور

جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کی گولہ باری، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی زمینی نقل و حرکت، توپخانے

واشنگٹن تهران کے سامنے بے بس؛ ٹرمپ جنگ سے نکلنے کی کوشش میں

?️ 8 اگست 2026سچ خبریں: جنرل ڈین کین، چیئرمین مشترکہ چیفس آف اسٹاف امریکی فوج،

امریکی حکومت کو شٹ ڈان کے دہانے پر

?️ 17 فروری 2026امریکی حکومت کو شٹ ڈان کا خطرہ امیگریشن افسران کی نگرانی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے