?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پارٹی کے اندر سے مخالفت کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چند سینئر رہنما عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ سے پہلے نمبرز پورے کرنے کے داعی ہیں۔لیگی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ کر سکے تو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔
اتفاق رائے تک عدم اعتماد یا گورنر کی ہدایت کو روک لیا جائے۔ہمارے 18 معطل ایم پی ایز کا معاملہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوا۔جبکہ ن لیگ صوبائی قیادت ابھی بھی فوری عدم اعتماد جمع کروانے کے حق میں ہے۔جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی نے عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اقدامات کرنے تھے۔دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی اعلٰی سطح کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔ کمیٹی ارکان نے 20 دسمبر تک اسمبلیوں تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔پنجاب کے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا جبکہ بعض ارکان نے رائے دی کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخر مراحل میں ہیں،کمیٹی سفارشات پر بورڈ اجلاسوں کے بعد تاریخ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ مزاحمتی تحریک
مارچ
جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق
نومبر
سندھ حکومت 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدے گی
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اسی
مارچ
سعودی عرب میں عوامی بغاوت کے خدشات
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر محمد بن سلمان کے
جنوری
میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی نئی تجویز
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: Axios نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی
جنوری
طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے
اپریل
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری