عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس

?️

مظفرآباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں بینچ اور بار کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی اور تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے، عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے۔

مظفرآباد میں ایک عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے درمیان عدالتی بھائی چارے کی روح دیکھنا خوش آئند ہے، اور انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے اے جے کے عدلیہ کو مکمل آئینی اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں اپنے برادر جج صاحبان اور اے جے کے، کے محترم بار ممبران سے پُر خلوص اپیل کرتا ہوں کہ مستقبل کی پیش رفت کے لیے 3 بنیادی اصول ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ نہ تو ہم جو بینچ پر بیٹھے ہیں اور نہ ہی معزز بار کے وہ ارکان جو کٹہرے میں کھڑے ہیں، بلکہ مقدمہ لانے والا فریق (سائل) ہے جس کا مفاد ہمیشہ مقدم رہنا چاہیے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ دوسرا اصول یہ ہے کہ بینچ اور بار کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار، تعمیری اور سنجیدہ ہونے چاہئیں۔

چیف جسٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، ان دونوں ستونوں کے درمیان ہم آہنگی کے بغیر نہ تو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ تیسرا اور آخری اصول یہ ہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہوگا، صرف اسی صورت میں حتمی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور وہ مقصد کیا ہے؟ انصاف کی فراہمی کو مؤثر، شفاف اور سب سے بڑھ کر شہریوں کے لیے عام بنانا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر آزاد کشمیر کی عدلیہ کی خودکاری (آٹومیشن) کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو جس بھی حوالے سے ضرورت ہو، ہم موجود ہیں اور اپنے تجربات بانٹنے، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں انصاف کے معیار اور اس تک رسائی کو ہر سطح پر مضبوط بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا دردناک اعلان

?️ 13 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے

پنجاب میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے

?️ 9 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چینی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں

امریکی کانگریس کی طرح صیہونیوں کو بھی حملے کا خطرہ

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل

?️ 31 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل

مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا

?️ 11 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و

تل ابیب اور دمشق نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کئے: عبری میڈیا

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی نیٹ ورک "i24 News” نے ایک شامی ذرائع کے

اپنی ’تباہی‘ کے پیچھے موجود لوگوں کا نام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ رانا ثنااللہ کا سوال

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے ذمہ داروں

امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے