?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے میں اسموگ اور دیگر ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے صوبہ پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اسموگ اور دیگر موسمیاتی مسائل کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔
صوبے میں آلودگی اور دیگر ماحولیاتی مسائل پر ہارون فاروق اور دیگر کی جانب سےدائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔
ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سلمان ٹیپو مخدوم عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے مشاہدہ کیا کہ ہر سال صوبہ پنجاب میں اسموگ ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ صوبائی حکومت اسموگ کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرے۔
جج نے وکیل کو اگلی سماعت میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ شیخوپورہ اور فیصل آباد موٹر وے کے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے مقامی افراد فصلوں کی باقیات جلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے سخت احکامات کے باوجود حکومت فصلوں کی باقیات جلانے پر قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اس سے قبل جسٹس شاہد کریم نے صوبہ پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ متعلقہ اضلاع میں فصلوں کی باقیات جلانے والے افراد اور مقامی کسانوں نے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔
جج نے پارک اور ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، جج نے اتھارٹی کو باغ جناح سمیت عوامی پارک میں کچرا پھینکنے والے افراد پر 200 روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بعد ازاں یکم نومبر کو رات 8 بجے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس سب سے زیادہ مضر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر
فروری
اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کی وضاحت کی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ حماس
جون
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف امریکی جارحیت پر حکومت صنعاء اور
فروری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع
?️ 20 مئی 2022نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس
مئی
یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر
اکتوبر
آزادکشمیر میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
?️ 26 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
وفاقی حکومت متنازع کینال منصوبے سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے، نثارکھوڑو کا مطالبہ
?️ 29 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے
دسمبر