عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی:امجد خان نیازی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پینل آف چئیر امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کی بجائے ووٹنگ کو تاخیر کا شکار کرنے پر پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پینل آف چئیر کو تنقید کا نشانا بنایا گیا، بلاول بھٹو نے پینل آف چئیر امجد خان نیازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت نہ صرف توہین عدالت کر رہے ہیں بلکہ آئین شکنی بھی کر رہے ہیں۔
عدالت کا حکم ہے کسی اور ایجنڈے کی طرف نہیں جا سکتے۔آج اسپیکر قومی اسمبلی اور آپ خود بھی ان جرائم میں ملوث ہیں،آپ توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہوں گے۔جس پر پینل آف چئیر امجد خان نیازی نے بلاول بھٹو کو کہا کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔جبکہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین شکنی کے مرتکب بھی ہورہے ہیں، آج سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی ایجنڈے کو اجلاس کی کاروائی میں نہیں اٹھایا جاسکتا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آج ایوان کی کاروائی کو مکمل کرنا ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، آپ کا کپتان بھاگتے بھاگتے توہین عدالت کررہا ہے، اسپیکر صاحب! آپ توہین عدالت کرتے ہوئے نااہل ہوجائیں گے۔

میں نے وزیراعظم کو خبردار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی آپ کو پھنسائے گا، اسی نے آج وزیراعظم کو پھنسوایا ہے۔اسپیکر صاحب عدالت کا حکم ہے آپ کو آج ووٹنگ کرنی ہے، اپوزیشن کہیں نہیں جائے گی، سپریم کورٹ بھی یہاں پر ہی ہے۔ ہم آئینی حقوق چھین کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو استعمال کرکے آئین شکنی اور توہین عدالت پر مجبور کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اکثریت اس طرف ہے، عمران اپنی اکثریت کھو بیٹھا ہے، بیرونی سازش کا جو رٹ لگا ہوا ہے، یہ ایجنڈا سے ہٹ کر ہے، اس پر بحث 100دن بھی کرسکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے کہانی میں کتنے جھوٹ سامنے لے کر آؤں؟ سب سے پہلے 7مارچ کو کہانی بنائی گئی ،8مارچ کو ہمارا عدم اعتماد جمع ہوا، جبکہ امریکا اور پاکستان میں ٹائم کا فرق ہے،اگر وہاں 7مارچ ہے تو یہاں 8مارچ ہے، پھرحکومت کے بقول جب گفتگو جاری تھی اسی وقت عدم اعتماد پیش ہوئی، میں شاہ محمود قریشی کو جانتا ہوں، یہ عمران خان کیلئے نہیں اپنے لیے سوچ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، اس سے اختلاف ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 13 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ

امریکی خارجہ پالیسی دنیا میں تناؤ کا باعث:روس

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک امریکی

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف 

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:  صہیونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ

بلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، کراچی میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

?️ 2 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری موسلا

پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی

ایران امریکہ معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے: امریکہ

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: پیرس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا

جرمنی میں شدید سیلاب، درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے

?️ 16 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بدترین سیلاب

دنیا کو اسرائیل کے بعد کے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے: حمدان

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے میدان جنگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے