?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت ملزم کا انتظار تو نہیں کرسکتی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی, سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی۔
علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان کی تعمیل کا کیا بنا؟
عدالت نے پولیس سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی، علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ لے آئیں تو وہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیں گے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرلیں، ہائی کورٹ میں اور بھی کیسز ہوتے ہیں، جس پر جج نے کہا کہ عدالت ملزم کا انتظار تو نہیں کرسکتی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ موصول ہوتے ہی عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔
عدالت نے پولیس سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں، اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بنی گالہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، 6 میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دو لائسنس یافتہ کلاشنکوف رائفلوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اور گاڑی میں اسلحہ کا لائسنس موجود تھا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ شراب کی بوتل میں شہد لے کر جا رہے تھے جسے پولیس اہلکاروں نے ضبط کر لیا۔


مشہور خبریں۔
ایران کا صیہونیوں کو پیغام؛فلسطینی ماہر کی نظر میں
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ
اپریل
وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری
?️ 4 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے
دسمبر
پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے متعلق امریکی الزامات مسترد کردیے
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی
دسمبر
انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جزیرے بورنیو منتقل کرنے کابل منظور
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے اس ملک کے دارالحکومت کو جکارتہ سے
جنوری
نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے
ستمبر
اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
?️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں
جون
بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کامل صقر نے
جنوری
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں کا جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ہفتے کو سیشن کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی
اپریل