?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عام انتخابات میں حصہ لیں گے، کیونکہ ان کی جماعت کو توقع ہے کہ قانونی مسائل 2 مہینے میں حل ہو جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کے لیے ضمنی انتخابات کا انتظار نہیں کریں گے، اور امید ظاہر کی کہ ان کے خلاف مقدمات کا فیصلہ 8 فروری سے قبل ہو جائے گا۔
اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اگر نواز شریف عدالتوں سے 8 فروری تک ’کلین چٹ‘ حاصل کرنے میں ناکام رہے تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
نواز شریف کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر بننے سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر برقرار رہیں گے، اور نواز شریف موجودہ پوزیشن میں اپنا کردارا ادا کریں گے۔
ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحاد قائم کرے گی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد ہی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کو جگہ دینے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے۔
یہ پتا چلا ہے کہ اگر چوہدری شجاعت حسین نے تین نشستیں (2 اپنے صاحبزادوں اور ایک طارق بشیر چیمہ) مانگیں تو پارٹی کو مسلم لیگ (ن) میں ضم ہونے کا آپشن دیا جائے گا۔
رانا ثنااللہ نے اس بات کو بھی دہرایا کہ ان کی جماعت 9 مئی ملزمان کے علاوہ پی ٹی آئی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قیادت سے ناراض نہیں ہیں۔
علیحدہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ کرپشن کیسز میں نواز شریف کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات سے قبل انصاف ملنا چاہیے، اور اگر ان میں سے کوئی قصور وار ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔
پارٹی کے بیانیے ’ووٹ کو عزت دو‘ کی وضاحت کرتے ہوئے جاوید لطیف نے بتایا کہ اس میں تمام ’اداروں‘ کو آئینی حدود میں رہنے کا مطالبہ ہے۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریب دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان پر اثاثے بڑھنے پر شدید تنقید کی۔
علیحدہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے بشری بی بی کی اپنے دوست کی کرپشن میں مبینہ ساتھ دینے پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فرحت شہزادی کے اربوں مالیت کے اثاثے منظر عام پر آئے، کیونکہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے عمران خان کی ناک کے نیچے اور ان کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مدد سے بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فرحت شہزادی، ان کے شوہر، بشری بی بی اور عثمان بزدار گینگ کے اراکین ہیں، جنہوں نے پنجاب کو لوٹا اور اربوں روپے بنائے۔
انہوں نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا کہ وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کرے۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟ حماس کے ترجمان کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے
اکتوبر
حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے
مارچ
صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم
فروری
طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق پنجاب گورنر کا اہم مشورہ
?️ 16 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے طالبان حکومت تسلیم
اگست
امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار
نومبر
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے تل ابیب کی کوششیں بیکار
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی پٹی کے لیے
اپریل
یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی
اکتوبر
مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائی الیوم اخبار کے ایک مضمون میں شام
مئی