?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے اور اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مجھ پر 7 کیسز ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ میں لاہور میں تھا ہی نہیں، اظہر مشوانی اور شاہد حسین کو اغوا کیا گیا، انگلینڈ کے شہری کو اٹھایا گیا تو اس کی منتیں شروع کر دیں کہ باہر جا کر بتانا کچھ نہیں، اظہر مشوانی اور شاہد حسین کو ایک ہی روز اٹھا کر مسنگ پرسن بنایا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہریوں کے اغوا میں ملوث لوگوں کو سامنے لا کر ان کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی، شہریوں کو اٹھا کر مسنگ پرسن بنایا جارہا ہے، ریاست کی طرف سے شہریوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے 8 لاکھ شہری ملک چھوڑ گئے، صوبائی ہائیکورٹس کو اس بارے میں نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین پر حملہ کر رہی ہے اور ہم آئین پر عمل چاہتے ہیں،آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہو گا، مجھ پر الزام ہے میں نے لوگوں کو اکسایا،میں اکسانے والوں سے نہیں سمجھنے والوں میں سے ہوں، کل کور کمیٹی میٹنگ میں انتخابات ملتوی کیس کی آپ بیتی بیان کی۔
ادھر سیشن عدالت میں فواد چوہدری کیخلاف زمان پارک میں سڑک بند کرنے اور اشتعال انگیز پریس کانفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی، عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی حکام کا مظاہروں کو دبانے کے لیے انوکھا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف
جولائی
یمنی عوام کو مزید پریشان کرنے والی جنگ بندی ناقابل قبول: یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی
مئی
افریقی بغاوتوں مقابلہ کرنے کا مغربی طریقہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ماہر نے بعض افریقی ممالک میں حالیہ بغاوتوں کے
ستمبر
لاہور: مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا
?️ 20 جون 2021لاہور (سچ خبریں)لاہو میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی
جون
یوم نکبہ کی 75ویں برسی؛ریورس ہجرت سے لے کر میزائلوں کی بارش تک
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:اس سال یوم نکبہ کی 75ویں ایسے موقع پر آئی ہے
مئی
یوکرین نے روسی فوج کو تباہ کرنے کے لیے شہریوں کو نشانہ بنایا: ماسکو
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب
مئی
کیا یمن میں مستقل جنگ بندی ہو سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: انصاراللہ کے وفد کا دورۂ ریاض کا ان واقعات کا
ستمبر
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل