?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز کو نظام انصاف کیلئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے ہیں۔ ایسے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز نظام انصاف کیلئےچیلنج ہیں، سوال ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے، ان کوعمومی مقدمات کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ، کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔عثمان مرزا، GT Road Rape case اور جتوئ کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے اور ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔
خیال رہے عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف ہوگئی ہے اور ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل کے نجی اسپتال میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال کی بنیاد شاہ رخ جتوئی کے والد نے رکھی تھی اور نجی اسپتال شاہ رخ جتوئی کی رہائش کے لیے ایک بنگلے میں بنایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایران خطے اور دنیا کے لیے بہترین نمونہ بن چکا ہے: عرب تجزیہ کار
?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں:الحوار نیٹ ورک کے تجزیہ کار جعفر الاحمر نے کہا
مئی
مراسلے سے پہلے فون پر دھمکیاں، اہم انکشافات
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا
جنوری
بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے جس سے
نومبر
امریکہ کے یہودی نوجوانوں میں صیہونی حکومت کے لیے حمایت میں کمی
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں: ایک نئی سروے جو پیر کو جاری کی گئی، اس میں
جولائی
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے
دسمبر
یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے
?️ 7 اکتوبر 2025یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے یورپی یونین
اکتوبر
’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت
?️ 17 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر
دسمبر