عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور

?️

لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ ساتھ 2 اپریل بروز ہفتہ ہفتہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس کے ایجنڈے میں قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوگئی۔

گورنر پنجاب نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 109 کے تحت صوبائی اسمبلی کا 40واں اجلاس طلب کیا ہے، جس میں آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو دیا تھا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ’وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے اور عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین کے دستخط کے ساتھ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جمع کرائی گئی تھی۔

واضح رہے عثمان بزدار نے 20 اگست 2018 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں کی صرف 4 ماہ میں 6 بڑی شکست

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ma’ariv کی طرف سے شائع ہونے والے تازہ ترین

داعش جیسے گروہوں پر عرب ممالک کے تیل کا کیا اثر ہوا ہے؟

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مشرق وسطیٰ قدرتی توانائی کے ذخائر کے لحاظ سے ایک منفرد

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پریس کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

?️ 31 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ

وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین

طالبان کی عالمی سطح پر پہچان قانونی نہیں: لاوروف

?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق لاوروف

سعودی اتحاد نے یمنی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام

اقوام متحدہ میں بھارت کا منافقانہ کردار، فلسطینی نیشنل اتھارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 4 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ  میں منافقانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے