عثمان بزدارکی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈبن گیا

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے  ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، انہوں نے مختلف محکموں میں ایک لاکھ آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی تھی،   مشکل معاشی حالات میں ایک لاکھ نوکریوں کااعلان عوام کے لیے تحفہ ہے۔ان نوکریوں سے لاکھوں گھروں میں خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ “ایک لاکھ نوکریاں” سب سے اوپر ہے، ہزاروں لوگوں نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کو سراہا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ایک لاکھ نوکریوں کااعلان عوام کے لیے تحفہ ہے، ان نوکریوں سے لاکھوں گھرانوں میں خوشحالی آئے گی۔ترجمان نے مزید کہا ہمارا اولین مقصد تعلیم، تجربے اور شفافیت کو فوقیت دینا ہے، ایک لاکھ نوکریوں سےاداروں کی سروس ڈیلیوری میں بھی بہتری آئےگی، حکومت پنجاب خدمت کی سیاست پرعمل پیرا ہے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر کے مختلف محکموں میں ایک لاکھ آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق بھرتی کا عمل شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم میں 33 ہزار خالی آسامیوں میں سے 16 ہزار کو پر کیا جائے گا، محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں 1200 خالی آسامیاں، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 2900، ہائر ایجوکیشن 2600، کالج ٹیچرز انٹرنز 3500، سول ڈیفنس 1200، محکمہ جیل خانہ جات میں 4300 اور پٹواریوں کی 4800 آسامیاں مرحلہ وار پر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھرتیوں کا میرٹ تعلیم اور تجربہ ہے، عوام کو پتہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے ٹھوس بنیاد پر حکمت عملی بنائی اور بات چیت سے مسائل حل ہوئے، اگر کوئی پرفارم نہیں کرے گا تو وہ تبدیل ہوگا، اگر پچیس بار تبدیل کرنا پڑے تو یہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

کیا جانسن اقتدار کے بحران سے بچ پائیں گے؟

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:   بورس کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اندرونی احتجاج کا

نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق قابص وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں

مریم نواز حکومت دور کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 30 جون 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے

عراق کو امریکی فوجی مشوروں اور تربیت کی ضرورت ہے:عراقی وزیر اعظم کے ترجمان

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک

نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری

کیا نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں؟

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے عسکری امور کے رپورٹر نیر دیپوری

الظواہری پر حملے کے بعد طالبان کے ساتھ امریکی حکام کی پہلی ملاقات

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی برطرفی کے بعد

پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے۔ اسحاق ڈار

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے