?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایئر ریسکیو سروس کے لیے ایک ارب 16کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ائیرایمبولنس سے دور دراز علاقوں تک رسائی ممکن ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی، سروس سے حادثات کے زخمی اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گے۔
ریسکیو ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔انشاءاللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا۔اس منصوبے سے ریسکیو کیسز میں انقلاب آئے گا۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو سروس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔خیال رہے کہ 22 اگست2021 کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا، دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔
ایئر ایمبولینس سروس کا اجرا وقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے، ایئر ایمبولینس کے اجرا کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ریسکیو سروسز کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں، ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو بھی پھانسی دی جاتی ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب نے اپنے مصری باپ کو قتل کرنے کے
اگست
اسرائیل کو خطرناک حالات کا سامنا
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:جب کہ مقبوضہ فلسطین کا اندرونی علاقہ انتہائی کشیدہ صورتحال سے
جون
عراقی انتخابات سے 5 ہفتے پہلے؛ مہمات کے آغاز اور اتحادیوں کی نقاب کشائی کے ساتھ تندور گرم ہو رہا ہے
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق کے شیعوں کے گھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے
اکتوبر
برطانوی سامراجی مفادات کس طرح صہیونیت سے جڑے؟
?️ 26 اکتوبر 2025 برطانوی سامراجی مفادات کس طرح صہیونیت سے جڑے؟ بیسویں صدی کے آغاز
اکتوبر
نیتن یاہو کی حالت زار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو نے مزاحمتی میزائلوں کی بارش کے سلسلہ
اکتوبر
صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت نے گزشتہ رات دمشق کے مضافات میں 60 سے
دسمبر
بھارتی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا دورہ ادھورا رہ گیا
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنا دورۂ سعودی عرب
اپریل
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر