?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے نگران حکومت نے عام انتخابات 2024 سے قبل خیبر پختونخوا میں ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان میں 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے انتخابات پہلے سے ہی دھاندلی کے الزامات کی زد میں ہیں جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان جیل میں قید ہیں اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
ماضی میں بھی انتخابی مہم کے دوران تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں کئی امیدواروں اور ووٹرز کو دھماکوں اور فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
کمانڈر معظم جاہ انصاری نے اے ایف پی کو بتایا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں افغانستان کی سرحد سے ملحقہ خیبر پختونخوا میں تقریبا 5 ہزار فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔
ایک سینئر علاقائی حکومتی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے اور الیکشن والے دن پولنگ اسٹیشنز میں اضافی پولیس کی ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مزید 1ہزار 700 ایف سی کے جوان اور کراچی میں 400 اہلکاروں کو عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بننے والی پولیس کی مدد کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
اسی دوران منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں سندھ کے نگران وزیر اعلٰی جسٹس (ر) مقبول باقر نے خبردار کیا کہ الیکشن میں حصہ لینے والوں پر حملے کی متعدد رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔
جرم کی لہر میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ امیدواروں کو دن دہاڑے اغوا بھی کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق گزشتہ سال دہشتگردانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس میں 1 ہزار 500 سے زیادہ عام شہری، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند شامل ہیں۔
ملک کے لیے سب سے بڑی عسکریت پسند جماعت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہے۔
اسلام آباد نے کابل کی طالبان حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو پناہ دے رہی ہے اور انہیں پاکستانی سرزمین پر بلا امتیاز حملہ کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے، دوسری جانب کابل نے مسلسل ان الزامات کی تردید کی ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں ٹی ٹی پی کو پشاور میں ایک مسجد بم دھماکے کے ساتھ جوڑا گیا تھا جس میں ایک ہیڈکوارٹر کے اندر 80 سے زائد پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
بعد ازاں دسمبر میں ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک نے گروہ اسی صوبے کے ایک فوجی اڈے پر دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا تھا جس کے نتیجے میں 23 فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم
?️ 4 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) عدالت عالیہ سندھ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے
جنوری
عراق میں نئے وزیرِاعظم کی نامزدگی کہاں تک پہنچی؟
?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:عراق میں وزیرِاعظم کے انتخاب کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں
جنوری
جنوبی یمن میں صیہونی جاسوسی کے ساز وسامان کی تعیناتی
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسی
ستمبر
ملک گیر ہڑتالوں نے انگلینڈ کو مفلوج کیا
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: جرمن اخبار Hamburger Abendblatt نے اپنی ایک رپورٹ میں
دسمبر
غزہ بدترین قحط کی لپیٹ میں؛اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے حق غذا، میشائیل فخری
اپریل
مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا : شیخ محمد یزبک
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ
فروری
مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے
ستمبر
انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف، سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
?️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر
مارچ