?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی کمپنیاں معاشی صورتحال نہیں بلکہ اپنی حکمت عملی کے تحت پاکستان چھوڑ رہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپنیاں بعض اوقات اپنے گلوبل فیصلوں کی وجہ سے بھی واپس چلی جاتی ہیں، اگر چند کمپنیاں گئی ہیں تو بعض پاکستان میں آئی بھی ہیں، کچھ کمپنیاں اس لیے بھی گئیں کیوں کہ مقامی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، ابوظبی پورٹس اور یو اے ای کی دیگر کمپنیاں آرہی ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 95 ہزار نئے سرمایہ کار آئے ہيں۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں نے پیسے بنائے تو بھجوائے ہیں، معاشی استحکام آیا ہے تو دو سال میں ہم نے 4 ارب ڈالر کا بیک ڈراپ نکالا ہے، ورلڈ بینک نے ٹیکس اصلاحات پر ہماری پریزنٹیشن کی تعریف کی، ورلڈ بینک کے سامنے پریزنٹیشن میں بتایا کہ ٹیکنالوجی سے کرپشن میں کمی ہوئی ہے، مصرکے وزیرخزانہ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم آپ کے پاس بھیجتا ہوں یا آپ اپنی ٹیم بھیجیں، ایک سوچ یہ بھی ہے کہ کوئی گرانٹ آتی ہے تو وہ لے لینی چاہیئے، قرض لے کر تو ہم نے آگے جاکر واپس ہی کرنا ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزيب کہتے ہیں کہ گزشتہ سال ہول سیل، ریٹیلرز سے ٹیکس کلیکشن سوفیصد بڑھی ہے، شوگر، سیمنٹ، تمباکو انڈسٹری میں اضافی ٹیکس ریکور کیا گیا، لوئر، مڈل سیلریڈ کلاس کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی گئی، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں دیگر سیلیریڈ کلاسز کو بھی ریلیف دیں، چینی کی قیمتوں پر کوشش ہے ڈی ریگولیشن کی طرف جائیں، گندم کی قیمت سے متعلق 2026ء میں ڈی ریگولیشن پالیسی کا اعلان ہوگا، ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد گندم کی صوبے سے باہر منتقلی پر پابندی نہیں لگ سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں ریلیف اور ریسکیو اپنے وسائل سے کرسکتے ہیں، تعمیر نو کے لیے ضرورت پڑتی ہے تو ہوسکتا ہے ہم عالمی اداروں کے پاس جائیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور سموگ کی فریکیونسی بڑھتی جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات معیشت پر بھی پڑتے ہیں، سیلاب کے نقصانات سے قبل جی ڈی پی گروتھ اس سال 4.2 کا اندازہ تھا اور اس سال کے سیلاب سے 80 فیصد نقصان پنجاب میں ہوا، اگر موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے خطرات سے نمٹا نہ گیا تو ملکی معیشت کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا منصوبہ ناکام ہوسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی
اپریل
ٹرمپ نے دعویٰ کے مطابق وہ بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکنز جنہوں نے 2024 کے
مئی
غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
صہیونی ریاست کی نئی کابینہ کے تشکیل پانے سے پہلے ہی سیاسی جماعتوں میں شدید اختلاف پیدا ہوگیا
?️ 13 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) ایک طرف جہاں صہیونی ریاست کی نئی کابینہ کی
جون
غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی
جولائی
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست
انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا
اگست
اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت
?️ 10 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر
جولائی