عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں:شیخ رشید

?️

پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان گردن اٹھا کر چلتا اور آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرتا ہے ، خدشے کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں ۔

پشاور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں ہماری آزادخارجہ پالیسی کامول لگانےکرائےکےٹٹولائیں، چوروں کو اوپر لانا انٹر نیشنل پلان ہے ، عمران خان کو جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے ، الیکشن کراؤ ، اب ہم کہتے ہیں  امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ ، میں اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر چکا ہوں ،  انہیں کرائے کی اپوزیشن منگوانی پڑے گی ، عوام الیکشن دیکھ رہے ہیں جبکہ انکی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے ، ایک ماہ انتظار کر لیں ، میں 15 جون کی تاریخ دیتا ہوں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی ڈاکٹر کو دکھایا ہے ؟، عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ، ابھی سعودی عرب سے نواز شریف نئے پاسپورٹ کے ساتھ واپس آئیں گے ،  عارضی بھان متی کا کنبہ ، گینگ آف 4 جب ٹی وی پر آتا ہے تو لوگ چینل بدل لیتے ہیں ،

انہوں نے اتوار کے روز میرے دفتر سے فائلیں اٹھائیں ، جس دن شہباز شریف  پر فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن وزیر اعظم کا حلف اٹھایا گیا۔ہمارے ساتھ چار چار سال وزارتیں انجوائے کرنے والے  ہمیں چھوڑ گئے ،جن کے ساتھ لا پتہ افراد کا مسئلہ ہے  انہیں کے ساتھ وہ بیٹھے ہوئے ہیں ،  اللہ کرے ایم کیو ایم پاکستان کا کوئی کام بن جائے ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان کی دعوت پر پشاور جلسے کیلئے آیا ہوں، عمران خان اسلام آباد کال دے گا، 16 اپریل کو کراچی میں عوام کا سمندر  ہوگا ، میں نے تین روز کیلئے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا ہے اس لئے لاہور جلسے میں شرکت نہیں کر پاؤں گا۔

مشہور خبریں۔

ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا: وزیر خزانہ

?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت

بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی

تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، حریت کانفرنس

?️ 13 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے

امریکی اثر و رسوخ کے دائرے سے باہر اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کا نیا دور

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک صہیونی اخبار نے ہفتہ کے روز اپنے ایک تجزیے

کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے

جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے

صہیونی افسر: نیتن یاہو اسرائیلیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی 8200ویں یونٹ کے ایک افسر نے صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے