عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں کے لیے پانی اور صفائی ستھرائی کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پروجیکٹ‘ سے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انفرا اسٹرکچر اور سروسز کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

ورلڈ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ اس منصوبے میں دیہی آبادیوں کو ترجیح دی گئی ہے جہاں پانی کی آلودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات زیادہ پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بیماریوں اور بچوں میں نشوونما کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

اس منصوبے میں 16 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا جس میں 50 فیصد اضلاع جنوبی پنجاب سے اور 25 فیصد وسطی اور شمالی پنجاب سے شامل ہوں گے، جس سے 2 ہزار دیہات اور دیہی علاقوں کے 60 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

اس میں گاؤں کی کونسلرز اور برادری کے نگراں افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے اس پروجیکٹ کی منظوری پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنہاسین نے کہا کہ بینک، حکومت کے ساتھ پائیدار آبی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس منصوبے کے ڈیزائن کو 2018 کی ایک فلیگ شپ رپورٹ ‘جب پانی خطرہ بن جاتا ہے: پاکستان میں پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور غربت کی تشخیص اور بچوں میں اسٹنٹنگ کے اثرات’ میں پیش کیا گیا تھا جس میں پانی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کے درمیان روابط کی جانچ کی گئی تھی۔

اس مطالعے نے ماحولیاتی استحکام اور صحت کے خطرات کو کم کرنے کے لیے غریب دیہی برادریوں میں معلومات فراہم کرنے اور طرز عمل میں تبدیلی کی حمایت کرنے کی ضرورت کی بھی حمایت کی۔

اس منصوبے کی شریک ٹاسک ٹیم لیڈر غزالہ منصوری نے کہا کہ ’بچوں میں اسٹنٹنگ مقامی سطح پر ہے اور یہ پاکستان کی صلاحیتوں میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، اس سے بچوں کی علمی نشوونما اور مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے، تعلیمی حصول کم ہوتا ہے، بیماری کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے اور کم پیداواری آمدنی ہوتی ہے۔

پنجاب بھر میں غربت میں نمایاں تفریق دیکھی گئی ہے، مجموعی طور پر بچوں کی صحت کے مسائل جنوبی پنجاب میں اس سے بھی بدتر ہیں جبکہ اوسطاً بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح 42 فیصد ہے جبکہ شمال میں 25 فیصد اور وسطی اضلاع میں 33 فیصد ہے۔

اسی طرح وسطی اور شمالی اضلاع میں 12 فیصد کی نسبت جنوبی اضلاع میں دو ہفتوں کے عرصے میں پانچ سال تک کی عمر کے 18 فیصد بچوں کو ڈائریا جیسی بیماری کا سامنا رہا ہے۔

پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے بہتر ذرائع تک رسائی بہت زیادہ ہے اور 98.3 فیصد گھروں کو ایک میکانزم یا کسی دوسرے کے ذریعے اس تک رسائی حاصل ہے۔

دیہی علاقوں میں گھروں کی اکثریت نجی ملکیت کے ہینڈ پمپ یا موٹر پمپوں کے ذریعے اس رسائی کو محفوظ بناتے ہیں جبکہ چند کو سرکاری محکموں یا غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے تعمیر شدہ اسکیموں یا کمیونٹی ڈرنکنگ پوائنٹس کے ذریعے خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

عوامی اسکیموں کی پائیداری بہت کم ہے اور صوبائی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اسکیموں کا ایک تہائی غیر فعال ہے۔جہاں رسائی بہت زیادہ ہے وہیں پانی کا معیار بھی ایک اہم مسئلہ ہے جو پنجاب میں گھروں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے جرائم کو روکناچاہیے: بیری

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس ملک

حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت میں امریکہ سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی مرکز نے تحریک

زلفی بخاری نے ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گواہان

’تحریک لبیک پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہیں‘ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں یکم نومبر کو 2017 کے

 اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے:غزہ سرکاری دفتر

?️ 30 اکتوبر 2025 اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے:غزہ سرکاری دفتر  غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر

ترکی سعودی تعلقات کی نئی لہر پر ایک نظر

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر دفاع کے دورہ آنکارا کو ترک میڈیا میں

افغان اثاثوں کی رہائی کے لیے 41000 چینی شہریوں کا میمورنڈم پر دستخط

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:چینی میڈیا نے بتایا کہ41000سے زائد چینی شہریوں نے ایک پٹیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے