?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا، اس حوالے سے پاکستان نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افغان عوام کیلیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنےکافیصلہ کیا ہے ، فضائی امدادی کھیپ کے بعد بقیہ کھیپ زمینی راستے سے بھیجی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال پر 6 ملکی علاقائی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کرناہوں گی اور عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا۔
پاکستان نے افغان عوام کیلئےامدادی سامان بھیجنےکافیصلہ کرلیا ، افغان عوام کے لیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 3 سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے افغانستان روانہ کیا، افغانستان کوزمینی راستوں کے ذریعے بھی امدادپہنچائی جائے گی، اس مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کیلئے حکومت پاکستان ہرممکن اقدام کرے گی۔
پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انسانی المیے سے بچنے کیلئے افغانستان کے عوام کی مدد کی جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی آمد،بارڈر سیکیورٹی جیسے چیلنجز سامنے ہیں، کانفرنس میں موجود تمام ممالک کو افغان صورتحال پر تجویز دیتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان طویل عرصے سے جنگ میں رہاہے، افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی ، افغان عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، افغانستان کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق خبردار کر دیا
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی پانچویں
جنوری
تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں
مارچ
جوہری ٹیکنالوجی پر یوکرین سے بات چیت کا الزام، پاکستان نے روس سے وضاحت طلب کرلی
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے ساتھ جوہری ہتھیار تیار کرنے
نومبر
انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 21 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات
دسمبر
اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسی تقریر جسے سننے والا کوئی نہ تھا
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں
ستمبر
یوکرین میں امریکی جنگجو کون ہیں؟:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
اپریل
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر
یمنی مزاحمت اور جنگ کے سامنے سعودی میڈیا کی شکستوں پر ایک نظر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا عملی طور پر میڈیا اور نفسیاتی جنگ کے میدان
جنوری