?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت کر دی ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام سےمتعلق امن وامان پراجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں ، سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں امن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور امن وامان کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی نہ ہو، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں کوامن کیلئےتکنیکی و دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کئےگئےہیں۔
مشہور خبریں۔
نائیجر میں دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد ہلاک
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:نائیجر کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح بتایا کہ اس
اگست
ایران کے جوہری پروگرام کی حیثیت کے بارے میں نیتن یاہو کی الجھنیں اور تضادات
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں:متضاد بیانات جو ان کی کنفیوژن کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی
جولائی
صیہونیوں کا حماس کے لیے کینہ کا ایک اور ثبوت
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی
جولائی
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم
اگست
پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا
?️ 15 مارچ 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے
مارچ
عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل
اپریل
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں، بلاول
?️ 30 جنوری 2024ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
جنوری