?️
کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ تین روز کے دوران سازگار ماحول کی وجہ سے جنوب مغربی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوا جو ہفتے کی شام تک شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سے متعلق یہ تفصیلات محکمہ موسمیات پاکستان کی ایڈوائزری میں بتائی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’تیج‘ نامی اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون سے قبل اور بعد کا دورانیہ سازگار حالات کی وجہ سے سمندری طوفانوں کی تشکیل کے لیے موزوں ترین ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال جون میں جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کے برعکس طوفان ’تیج‘ جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بہت دور تشکیل پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے شمال مغرب میں عُمان-یمن کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، اس کی شدت میں اضافہ ہو گا، پھر وہ 25 اکتوبر کی صبح ان ممالک سے ملحقہ ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ساحل سے ٹکرانے کے وقت طوفان کی شدت میں کمی ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
رفح میں شاباک کے معزول سربراہ کی آخری عرضی
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پبلک انفارمیشن سروس شباک
اپریل
ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کے خلاف اسرائیل کے ساتھ
?️ 21 جولائی 2025امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کا نام سرکاری دستاویزات سے نکالنے
جولائی
فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران
اکتوبر
صہیونی فوج میں کشیدگی؛ غزہ کی جنگ سے لے کر بیرکوں میں خودکشی تک
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: حکومت کی فوج کی ہلاکتوں کی رپورٹوں میں بتایا گیا
جولائی
یمن کب تک غزہ کی حمایت جاری رکھے گا؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے غزہ کی
مارچ
خلیل الحیاء: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے قاہرہ کے اپنے
اکتوبر
بھارتی سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات دو رکرنے میں مدد کرے
?️ 6 مارچ 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں)بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پریس کلب آف
مارچ