طاہر اشرفی کی عالم اسلام سےفلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی  نے پورے عالم اسلام سے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی گزارش کی ہے ان کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خادم حرمین شریفین سے رابطے ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور  خواتین اور بچے شہید کئے جا رہے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں،اسرائیل کا غصہ اپنے ملک پر نکال کراملاک کا نقصان نہ پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلایا گیا ہے، مسلم امہ کشمیر اورفلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی۔

طاہر اشرفی نے مزید کہاکہ فلسطین پر بم گرائے جارہے ہیں، غزہ میں تشدد سے خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے آج جمعہ کے روز پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصل مسجد کے باہر مظاہرہ ہوا جبکہ کوئٹہ میں بھی علمدار روڈ پر فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، فلسطینی صدر اور وزیراعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پاکستانی سفیر کی

تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں

ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے برایان ہوک کون ہیں؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت

پی ڈی ایم کی ’سازش‘ ملک کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے، عمران خان

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ

ہم نے لبنانی عہدیداروں پر حزب اللہ کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پابندی لگا ئی: واشنگٹن

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

?️ 31 جولائی 2025مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف

ایران کے ساتھ جنگ نے مغربی اتحاد کو کس طرح ہلا کر رکھ دیا؟ 

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے