?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کو فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جب کہ بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تقریب کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بڑھتےخطرات کے سبب تینوں مسلح افواج متحد نظام کے ساتھ کام کریں، بڑھتے، بدلتے خطرات کے پیش نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔
مزید کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیل کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط کرے گا، تینوں افواج اپنی اندرونی خودمختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔
فیلڈ مارشل نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔
آرمی چیف نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ طالبان رجیم کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ فتنۃ الخوارج یا پاکستان کے سوا کسی ایک کے انتخاب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی کو بھی علاقائی سالمیت پر آنچ کی اجازت نہیں دیں گے، سب جان لیں کہ پاکستان تصور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔
اس سے قبل، ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) مقرر کیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی صورتحال
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں نے ہفتے کے روز ایک بیان
اکتوبر
ناپاک عزائم کے لیے ناجائز پیسہ کون فراہم کرتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ان دنوں خلیج فارس کے ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ
دسمبر
امریکہ کا سعودی حکام پر قید شہزادوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ سعودی ولی
فروری
امریکا کو افغانستان سے فوجی اںخلا معاہدے پر عمل کرنا چاہیے
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے افغانستان میں پائیدار
مارچ
میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس
?️ 3 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل
دسمبر
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ نتن یاہو کے دسیوں
مئی
انسانی حقوق کی تنظیم کا اماراتی کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات مطالبہ
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے
جون