ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 12 مشتبہ افراد گرفتار

?️

ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ ریجنل پولیس افسر عباس مجید مروت نے ایک بیان میں کہا کہ ’لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے المناک واقعے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور کوئی بھی علاقائی امن خراب نہیں کر سکے گا‘۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک حبیب خان نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ ’اہم شاہراہ پر چیک پوسٹس کے قیام کے باوجود ایسے واقعات افسوسناک ہیں‘۔

انجمنِ حسینیہ پاراچنار کے سیکریٹری حاجی زمین حسین نے بھی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ’ہم اس واقعے سے صدمے میں ہیں کیونکہ کرم کے لوگ شہید ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ میں تُری علاقے میں مکمل امن رہا اور سڑک پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

خیال رہے کہ کرم طویل عرصے سے زمین کے پرانے جھگڑوں سے جڑے قبائلی تنازعات کا شکار ہے، گزشتہ سال ان جھگڑوں میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے، کئی ماہ کے تصادم کے بعد رواں سال جنوری میں جنگجو قبائل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد جولائی میں لوئر کرم اور صدہ کے قبائل کے درمیان ایک سالہ امن معاہدہ بھی طے پایا۔

اپریل میں بھی لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والے افراد پر حملہ کیا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

مشہور خبریں۔

کبھی کسی نے غلط کام کی پیش کش کرنے کی ہمت تک نہ کی، وینا ملک

?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی ماڈل،

حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا

وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی

فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ

وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 30 جنوری 2021وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ

شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے بعد دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:معروف عراقی مصنف اور صحافی مازن الزیدی نے شہید سلیمانی اور

اسمبلی میں ہنگامہ کرنے والوں پر پابندی عائد

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے