صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی

?️

لاہور (سچ خبریں)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔گذشتہ روز ان کی بارات تھی۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کے لیے مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے چہرے پر انتی خوش کی خاص وجہ کیا ہے؟ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں۔

جس پر فیاض چوہان نے بتایا کہ وہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے مٹھائی لائے ہیں کیونکہ وہ اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں۔ہم نے سوچا ہم بھی ان کی خوش میں شریک ہو جائیں،ویڈیو کے آخر میں وہ فون پر عظمیٰ بخاری مٹھائی لانے سے متعلق بھی بتاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری ہیں، گذشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جب بارات لے کر عباس آفریدی کے مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس سے سیف الرحمان فارم ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ شہباز شریف تھے۔
اپنی بارات پر جنید صفدر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ہی دکھائی دیے۔ سیف الرحمان کے فارم ہاؤس پر پہنچنے کے بعد اسٹیج پر بھی شہباز شریف جنید صفدر کے ساتھ بیٹھے رہے، تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شرہف بھی روایتی کُلا پہنے اسٹیج پر موجود ہیں۔ جنید صفدر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنرحسن شہریار یٰسین (HSY) کی آف وائٹ شیروانی اور میچنگ کی پگڑی کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب دلہن عائشہ سیف الرحمان نے بنٹو کاظمی کے سنہرے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی۔

مشہور خبریں۔

سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ ترین موقف میں ریاض اور

نئی صہیونی کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا انتباہ

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے

ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ

?️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے  امریکی

حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز

?️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی

بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا، وزیراعظم

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی

کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن

پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے

صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے