صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،کوشش ہے کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل ہوں اور لوگوں کی مشکلات کا حل نکالا جاسکے، امید ہے جلد کرم کے مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ کرم کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔

صوبائی حکومت کرم کے عوام کوریلیف دینے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے اور عوام کو مشکلات سے نکال سکیں ۔دوسری جانب کرم میں راستوں کی بندش کے باعث وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔

صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریبا دس ٹن ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی۔ ہیلی کاپٹر کی 6 پروازوں کے ذریعے 145 افرادکو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کیلئے کل چھ پروازیں ہوئیں ان پروازوں کے ذریعے کل 145 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکی پرواز کے ذریعے 29 افراد کو پشاور سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرکی پرواز سے بچوں کیلئے دودھ کے پیکٹس بھی پاراچنار پہنچائے گئے۔

اسی طرح ہیلی کاپٹرکی دوسری پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا اس کے علاوہ تیسری پرواز کے ذریعے 10 افراد اور ایک میت کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔ہیلی کاپٹر کی چوتھی پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ پہنچایا گیا۔ پانچویں پرواز کے ذریعے 5 افراد کو کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیاجبکہ آخری اور چھٹی پرواز میں 39 افراد بشمول آٹھ بچوں کو پاراچنار سے پشاور پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان افراد میں جرگہ ممبران کے علاوہ بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین

تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تو لگا مار دیا جاؤں گا، حسن احمد

?️ 22 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ

بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی مسافروں کی غیرمعمولی تلاشی

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے سیکیورٹی حکام نے بیروت کے رفیق حریری ایئرپورٹ پر

جنگ بندی کا دائرہ وسیع کیے بغیر اس کی توسیع بے سود ہے: یمنی عہدیدار

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب

علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات سے متفق ہوں، وزیراطلاعات پنجاب

?️ 2 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا

کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب

صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت

شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم چیلنج کردی

?️ 19 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے