?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی کے واقعات میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دوسروں کے جیلوں سے اے سی اتارنے کی باتیں کرنے والے عمران خان آج خود جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اٹک جیل کے باہر ایک بندہ موجود نہیں ہے، عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پورے پاکستان میں ایک بندہ نہیں نکلا، انہوں نے نفرت کے جو بیج بوئے وہی کاٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق ٹوئٹر پر ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کی یہ آڈیو عمران خان کے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو لیک سنوائی جس میں صمصام بخاری کو ایک نجی محفل میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا گیا۔
مبینہ آڈیو لیک میں صمصام بخاری کسی سے کہتے سنے گئے کہ ’کور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ احتجاج فوج کے خلاف کرنا ہے، پارٹی کی اس میٹنگ میں شہریار آفریدی، شفقت محمود، یاسمین راشد اور مراد سعید بھی شریک تھے۔‘
صمصام بخاری نے مبینہ آڈیو لیک میں مزید کہا کہ ’میری بچت ہوگئی کہ میں اس اجلاس سے نکل آیا اور جس روز انہوں نے لبرٹی سے کور کمانڈر ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا تو میں نے انہیں کہا کہ میں شہر میں نہیں ہوں، زور دیا گیا تھا کہ ہر بندہ کور کمانڈر ہاؤس جائے گا کیونکہ یہ صاحب کا حکم ہے۔‘
عطا تارڑ نے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’صاحب‘ عمران خان کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے، جو بات ہم روز کرتے تھے وہ اب ثابت ہوگئی کہ 9 مئی سوچھا سمجھا منصوبہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تینوں بہنیں وہاں موجود تھیں اور ان کا بھانجا حسان نیازی وہاں کور کمانڈر کی وردی کی بےحرمتی کر رہا تھا، شفقت محمود اور صمصام بخاری کو سلام ہے جنہوں نے انہیں فوج کے خلاف جانے سے روکنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایکس سروس مین میجر گورو آریا کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ عمران خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کر رہا ہے کیونکہ اس نے عمران خان کی گرفتاری کو بھارت کے لیے نقصان قرار دیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ صمصام بخاری کی آڈیو کے بعد کوئی شک باقی نہیں رہ گیا کہ 9 مئی واقعات عمران خان کا حکم تھا اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اس پر عملدرآمد کروایا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت نے سپریم کورٹ کے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد
اپریل
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور انگریزی میڈیا
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:ایران میں اسلامی انقلاب کی چھالیسویں سالگرہ کے موقع پر
فروری
لداخ میں احتجاجی مظاہروں، کرفیواورپابندیوں کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر
?️ 30 ستمبر 2025لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا کُرم میں فریقین سے اسلحہ لینے کا متفقہ فیصلہ
?️ 21 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
دسمبر
امریکہ پر اعتماد افغانستان کے زوال کا باعث بنا ہے: اشرف غنی
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر نے ملک چھوڑنے کے بعد ایک سرکاری انٹرویو
دسمبر
ایک اور ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسابقت یا قیمت کی دریافت کے
جولائی
بچی کی ویڈیو شیئر کرنے پر ابرارالحق کو تنقید کا سامنا
?️ 27 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی
نومبر
سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں: فیصل سلطان
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو
مارچ