🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے عوام اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کو بچا سکتے ہیں، اس معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں،کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت کورونا صورتحال سےمتعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ ، علی حیدر زیدی ، سیف اللہ ابڑو،جے پرکاش ، فردوس شمیم ، خرم شیر زمان ، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی، صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اورتیزی سے پھیل رہی ہے ، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے۔
اسد عمر نے کہا ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ،وباکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت دباؤ کا شکار ہے ، تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ لاک ڈاؤن پرمجبور ہو سکتے ہیں ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے،چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے نتائج مثبت آئیں گے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سےایس او پی اور پابندیوں پرمشاورت کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات تباہ
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فورسز نے گزشتہ رات اور آج صبح کے
اکتوبر
لوگوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک نیا معمول بن چکا ہے: رپورٹ
🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی
جنوری
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملنے سے انکار
🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے
دسمبر
شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ کے خلاف جوہری حملے کی تیاری کا اعلان
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے ایک فوجی مشق کے دورے کے
مارچ
اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
صیہونی فوج کے ہتھیار جرائم پیشہ گروہوں کے حامی
🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:ہاریٹز کے مطابق 2013 اور 2020 کے درمیان سینکڑوں ہتھیار اسرائیلی
اکتوبر
آرامکو کو ایک اور جھٹکا
🗓️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر
مارچ
تل آویو اور صہیونی فوج کی سنسر شپ میں دھماکے کی آواز سنی گئی
🗓️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل