?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی اور پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی، حکومت بلوچستان نے اپنا نان ایکس آفیشیو رکن تبدیل کر دیا۔
بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا نان ایکس آفیشیو رکن نامزد کیا گیا ہے۔
صدر نے نئی نامزدگی کی منظوری دے دی، پچھلی منظوری منسوخ ہوگئی، صدر نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی بھی منظوری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی، بل صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔
پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر سامان اور افراد کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد خطے کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی۔
لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کے لیے مضبوط میکانزم تشکیل دے گی، تجارتی سہولت اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔
اتھارٹی، بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنز کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ 7 اگست کو قومی اسمبلی نے ’پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025‘ منظور کر لیا تھا، جس کے تحت سرحدی گذرگاہوں پر مال اور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے گا۔
بل کی منظوری کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کے بعد تیسرا جنوبی ایشیائی ملک بن گیا تھا، جس کے پاس لینڈ پورٹ اتھارٹی ہوگی، بنگلہ دیش میں لینڈ پورٹ اتھارٹی 2002 اور بھارت میں مارچ 2012 میں بنائی گئی تھی۔
قومی اسمبلی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا تھاکہ ’ایوان نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 پر بحث کی اور اسے منظور کیا، جسے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ
?️ 30 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران
مارچ
بھارتی اور برطانوی کرونا کے ویتنام تک پہنچنے کا انکشاف
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ویتنام کے وزیر صحت نےاس ملک میں کورونا وائرس کی ایک
مئی
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کس کے فائدے میں ہیں؟صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام
اگست
پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کی ہتھیاروں کی امداد روکنے کے حکم پر وائٹ ہاؤس حیران
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے تقریباً ایک ہفتے بعد،
مئی
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا
جولائی
غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح غزہ کے طبی ذرائع نے
اگست
بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ
?️ 1 نومبر 2025بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ برطانیہ کے بادشاہ چارلس
نومبر
ہم تعلیم کے خلاف نہیں:طالبان
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم لڑکیوں کے تعلیم حاصل
جنوری