اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا، اس وقت پاکستان کو سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکسٹائل فیکٹری کا دورہ کر کے 150ملین ڈالر سے شروع ٹیکسٹائل فیکٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سےملک صنعتی انقلاب کی طرف جا رہا ہے ، پاکستان کو سرمایہ کاری کی مزیدضرورت ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا۔
کورونا کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کو بڑی حدتک روکنے میں کامیاب رہا اور ویکسین بنانےوالےممالک میں شامل ہوگیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی طورپر کسی بھی ملک کوتنہا نہیں کیا جا سکتا، دنیاکوپاکستان کی ضرورت ہے ، چینی سرمایہ کاروں کودعوت دیتے یہاں سرمایہ کاری کریں۔
خیال رہے کہ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیے جائیں گے، آنے والے دن پاکستان کےلیےاچھے ہوں گے، دنیا ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کونہیں روک سکتی۔