?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد یہ بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
یہ بل پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے منظور کیا جا چکا تھا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کا نیا متن سینیٹ میں پیش کیا، جسے شق وار منظوری دی گئی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے بھی دو تہائی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی تھی، منظوری کے وقت حکومت کو درکار 224 کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت حاصل تھی، تاہم جے یو آئی (ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ترمیم میں آٹھ نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، حکومت نے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ سنگین غداری کا کوئی بھی عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ کلاز 2 میں "آئینی عدالت” کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ اس عدالت کا بھی ذکر شامل ہو۔ ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے تک "چیف جسٹس پاکستان” کہلائیں گے، اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج کو ملے گا۔


مشہور خبریں۔
حکومت کی طرف سے ایل این جی پالیسی میں تبدیلیوں کی منظوری
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ ہفتے دوحہ کے
اگست
اقوام متحدہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور وزیرِقانون کا ردعمل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے پاکستان
جولائی
ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں
فروری
وفاق کردار ادا نہیں کرے گا تو سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہوں گے، پشاور ہائیکورٹ
?️ 30 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وفاق کردارادا نہیں
اکتوبر
صیہونی حکومت کس جنگ کی تلاش میں ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حماد نے کہا
جولائی
رفح میں مشکوک سکیورٹی حادثہ ہوا یا کروایا گیا؟
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنانی اخبار نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوبارہ آغاز
اکتوبر
آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور کی ملاقات
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی
فروری
میدانِ جہاد سے شہادت تک، سید حسن نصر اللہ کے دیرینہ ساتھی سید ہاشم صفی الدین کون ہیں؟
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:سید ہاشم صفی الدین، جو نہ صرف حزب اللہ کی
فروری