?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ خاص طور پر آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی، اس پر مولانا نے بتایا کہ ہماری جماعت نے 80 فیصد مسودہ تیار کرلیا ہے اس کو جلد ہی مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیں گے، تاہم اس وقت جمعیت کی مرکزی تنظیم موجود نہیں صرف میں اور غفور حیدری عہدہ رکھتے ہیں، میں تنظیم کے بغیر اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی بھی کروائی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مشترکہ مسودے کو ترجیح دی جائے گی اور اس سلسلے میں دونوں سیاسی جماعتوں کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ جے یو آئی ف کی ٹیم سے مشاورت کرے گی۔
دوسری طرف یہ اطلاعات بھی ہیں کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لی ہیں اور مولانا فضل الرحمان نے بھی آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لانے کی تجویز دی ہے، پہلے مرحلے میں صرف آئینی عدالت کے قیام اور اختیارات سے متعلق ترامیم لانے کی تجویز ہے، اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
”سنگل“ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا
اکتوبر
18 بار عمر قید کی سزا پانے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:علی الرجبی نامی وہ فلسطینی مجاہد جو 18 بار عمر
اپریل
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار
?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کے
مارچ
روس بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: جرمنی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: برلن میں جمعہ کی ریلی سے قبل جرمن وزیر
جون
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
برطانیہ اسرائیل کے لیے کیا کر سکے گا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے اپنی شاہی نیوی
اکتوبر
خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار
?️ 9 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے اب لائسنس رکھنا لازمی
ستمبر