?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہم مزدوروں کی بہادری اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، حکومت مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو فوری امداد دے کر مدد کی، لیبر قوانین کے قیام سے پہلے اسلام نے مزدوروں کے حقوق اور وقار کو حرمت دی۔عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مزدور اور آجر کا تعاون ناگزیر ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پاکستان کو تعاون اور ترقی کی علامت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے بہتری کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔فواد چوہدری نے یومِ مزدور پر جاری پیغام میں کہا کہ مزدور، محنت کش طبقے انسانی ترقی اور تہذیب و تمدن کے معمار ہیں، مزدور، پسے ہوئےطبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم کا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وباء میں عمران خان کی فکر کا محور مزدور پیشہ طبقے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت، روزگار سمیت مزدوروں کے بہتری کے اقدامات وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہےاور اس حوالے سے حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 5 منصوبے پیش کیے جانے کا امکان
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں سرمایہ کاری
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں3 سالہ فلسطینی بچے کا قتل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج نے اس حکومت کے ایک افسر کے
جون
نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین
?️ 6 نومبر 2025نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین اسرائیلی ذرائع
نومبر
اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے
نومبر
اس ذہنیت کو ختم کرنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر تحریک نہیں چلا سکتے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 17 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
مئی
تحریک لبیک کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا
?️ 18 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو
نومبر
خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کاریسکیو آپریشن جاری
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی
اگست
مشرق وسطی کے عدم استحکام کی وجہ
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں
فروری