?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرعارف علوی نےفلسطین اور اسرائیل میں بڑھتےتشدد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریزی اور انسانی جانوں کے مزید نقصان کوروکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم سےعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
صدرعارف علوی نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بین الاقوامی برادری یو این قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے کام کرے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کی جانب سے بھی فلسطینی عوام سےمکمل اظہاریکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری نےکہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام ظلم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جو ہو سکا ہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس سے قبل نگران وزيراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے، 1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، خودمختار ریاست فلسطین ہونی چاہیے، فلسطین کی ایسی ریاست ہو جس کا دل القدس الشریف ہو۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے: امریکہ
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو
جون
امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کو وائٹ واش کرنا فریب ہے:ایرانی وزارت خارجہ
?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران انسانی
اکتوبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل ایک "زومبی اکانومی” سے دوچار ہے / غربت اور معاش کا بحران بے مثال سطح پر پہنچ گیا
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی ویب سائٹ نے ایک ممتاز صہیونی ماہر معاشیات کے
دسمبر
نیتن یاہو کو جواب نہیں دینا چاہیے؛ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں: ٹرمپ
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز چینل فاکس نیوز سے گفتگو
جون
جنین پر صیہونی حملے میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی
اکتوبر
خوفناک تشدد کے صیہونی مراکز میں کیا ہو رہا ہے؟/ بجلی کے جھٹکوں سے بھولنے تک
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی مستند رپورٹ میں
جون
ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان
?️ 23 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین
جنوری