🗓️
ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام سے متعلق صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، یہ بات ابھی حیران کن لگتی ہے لیکن تحریک انصاف الیکشن 2023 میں سرپرائز دے گی، اپوزیشن صوبہ جنوبی پنجاب کی آئینی ترامیم میں حصہ دار بنے کریڈٹ دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہم نے چین، عرب امارات اور دوست ممالک سے مدد لی ہے، عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے ہمیں اس بات کا احساس ہے، ہم نے کورونا میں بھی معیشت کوبہتر کرنے کی کوشش کی، کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت سکڑ گئی، معیشت پہلے سے اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا،دہشتگردی کے واقعات اب بھی ہوسکتے ہیں، ہم نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ پیپلزپارٹی کا سیاسی حق ہے، شہبازشریف اور بلاو ل بھٹو کو جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق خط لکھا، میں نے خط میں جنوبی پنجاب سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا، آئینی ترمیم کے بغیر جنوبی پنجاب صوبے کا قیام نہیں ہوسکتا، ہم نے اختیارات کو نچلی سطح تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف اور بلاول کو لکھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کیا تعاون کریں گے، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جواقدامات کیے کرچکے اب عملی کام کرنا ہے، شہبازشریف اور بلاول کو کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا کریڈیٹ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں، سندھ بھرمیں سیاسی جماعتیں صوبائی حکومت کی بلدیاتی بل کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
🗓️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے
ستمبر
پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشرقی افغان صوبے
دسمبر
پاکستان میں عزاداری کیسے منائی جاتی ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: 200 ملین کی آبادی والے پاکستان کے عوام کے تمام
جولائی
سعودی عرب کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد نے
ستمبر
مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس: شبلی فراز کی درخواست پر نیب، حکومت، اینٹی کرپشن سے جواب طلب
🗓️ 26 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی
فروری
امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے
جنوری
الحدیدہ بندرگاہ ایک فوجی چھاونی ہے: سعودی اتحاد
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے الحدیدہ کی
جنوری