صبا فیصل کی نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان پر نام لیے بغیر تنقید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نام لیے بغیر نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو ٹی وی پروگرام میں ڈراموں پر نامناسب تبصرے کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ٹی وی میزبان اچھی اداکارائیں نہیں رہیں۔

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر کسی کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کرے اور وہ بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں ان کی تین بہترین دوست ڈراموں اور اداکاروں کے کام پر تبصرہ کرتے ہیں، جہاں وہ اداکاروں کی محنت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مذکورہ پروگرام میں عائزہ خان کی اداکاری پر بحث کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی خوبصورتی، چمک، دھمک، زیورات اور لباس سے باہر نکلیں، وہ کب تک ان کے سہارے اداکاری کرتی رہیں گی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ عائزہ خان کی خوبصورتی اور زیورات پر بات کرے، انہوں نے اداکاری، خوبصورتی اور لباس سے اپنا لوہا منوایا ہے، وہ اچھا کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق اسی طرح ٹی وی شو میں مبصرین اداکاروں کی محنت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان پر تنقید کرتے ہیں جو کہ غلط بات ہے، انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ اداکار کتنی محنت کرتے ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ جب کسی کردار کو لباس، زیورات، خوبصورتی اور شخصیت کے طور پر دکھایا جائے تو اس کردار میں اداکاری کا کام صرف 25 فیصد رہ جاتا ہے، باقی 75 فیصد خوبصورتی، لباس اور شخصیت پر توجہ دی جاتی ہے، یہ بات ان مبصرین کو معلوم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ ڈراموں پر بحث کرنے والی تینوں شخصیات میں سے ایک (نادیہ خان) اچھی ٹی وی میزبان رہی ہیں، دوسری (عتیقہ اوڈھو) اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور رہی ہیں جب کہ تیسری (مرینہ خان) اچھی ہدایت کارہ رہی ہیں۔

صبا فیصل نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ البتہ اسی پروگرام میں بطور مہمان مبصر شریک ہونے والی ایک خاتون (نادیہ افگن) کے پاس اداکاری کا اچھا تجربہ ہے لیکن وہ بھی اداکاروں پر تنقید کرتی ہیں۔

انہوں نے تمام مبصرین کو مشورہ دیا کہ وہ اداکاروں پر اس طرح تنقید نہ کریں، انہیں اداکاروں کی محنت کا معلوم ہونا چاہیے۔

ساتھ ہی صبا فیصل نے نام لیے بغیر کہا کہ ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو کی تمام مبصرین ان کی بہترین دوست ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور خود کش حملے کو سازش قرار دے دیا

?️ 4 مارچ 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پشاور

اقوام متحدہ کو اب پتا چلا کہ روس میں کیا ہوا

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: روس میں ویگنر فوجی گروپ کی بغاوت کے خاتمے کو

Twitter Proves Adidas Superstars Still Dominate Fashionable Footwear

?️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

وائلڈرز کی فتح پر مسلمانوں کو تشویش

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی معمول

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء کو شدید اعتراض

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان

امریکہ کے پاس طالبان کے ساتھ تعاون کے سوا کوئی چارہ نہیں : عمران خان

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک تحریک طالبان

سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

?️ 22 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء

حزب اللہ کے ہاتھوں آئرن ڈوم کا حشر

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جمعرات کے روز حزب اللہ نے کفر بلوم قصبے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے