شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کےمیڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپہ رات گئے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد نے بھی چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارےکےلوگ آئے تھے،گرفتاری کیے بغیر چلے گئے۔

یاد رہے کہ  آج صبح  شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا، شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔

 شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فواد چوہدری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت بھی مقدمے میں نامزد افراد میں شامل ہیں۔

کہکشاں کالونی کے رہائشی محمد نعیم کی درخواست پر درج مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہو سکتی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا، سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو سازش کے تحت سعودی عرب بجھوایا گیا جبکہ برطانیہ سے بھی ایک وفد سعود ی عرب پہنچا۔

ادھر راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان اور تھانہ سول لائن میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین کے مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی ﷺ میں کچھ افراد نے حکومتی وفد کو گھیر کر ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی جبکہ اسی دوران وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال بھی نوچے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کو اعلیٰ عہدہ دینا شرمناک ہے: حماس

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کی شام

ہم شام کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی جگہ نہیں بننے دیں گے: جولانی

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی نے برطانوی ٹائمز اور دیگر میڈیا سے گفتگو

فلسطین پر ہونے والی علمی کانفرنس کی منسوخی؛ فرانسیسی آزادیِ بیان پر صہیونی کی لابی کا دباؤ

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطین اور یورپ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس، جو فرانس

امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنے جوہری مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا:برطانوی میڈیا

?️ 8 فروری 2026امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنے جوہری مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے

دور کا خواب یا قریب کی حقیقت؟

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا سلامتی کا چھترا عشروں سے یورپ کی دفاع کا

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر 20فیصد جرمانہ عائد

?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں

احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی تحقیقی ادارہ

?️ 23 نومبر 2025احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی

انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے