شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

گذشتہ سماعت پر شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر پولیس نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت مانگی تھی۔ مدعی وکیل کی جانب سے 2 روز کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر تیاری کرنی ہے،2 روز درکار ہیں۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ دو روز تو نہیں ایک دن کا وقت دے دیتا ہوں،عدالت نے سابق وزیر داخلہ کی درخواست پر سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کی،آج عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 3 بجے سنایا گیا۔

قبل ازیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک چکی ہے۔شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے طلبی کے سمن کے ضمن میں مزید کارروائی سے روکا تھا ،پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا اور گرفتاری کی ایک اور ایف آئی آر کراچی میں درج کی گئی جب شیخ رشید پولیس کی حراست میں تھے۔

جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک ہسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا،ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہریوں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے۔ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو نامعلوم جگہ پر کرسی سے باندھ کر چھ گھنٹے تک رکھا گیا، اس دوران سیاسی سوالات کئے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ یہ سلسلہ رکے گا کہاں، آپ نے سیکرٹری انفارمیشن اور ایم ڈی پی ٹی وی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر دیئے تھے،اب وہی کچھ آپ کیخلاف ہورہا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب

یہ پنسل اور نوٹ بک کیا کہتے ہیں؟

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:میں اس مقام پر ان شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری

?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و

صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے

ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش

آج سے ملک بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے

ایلون مسک نے مغرب سے روس کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے مغرب سے کہا کہ وہ یوکرینیوں کو

واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر کی طلبی

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کنیسٹ کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے