🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں انہوں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات دیکھ کر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ افغانستان میں خون ریزی نہیں ہوئی اور حکومتِ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، بارڈر منیجمنٹ ہمارے پاس ہے جبکہ طورخم بارڈر پر صورتحال معمول پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر پاک فوج موجود ہے، 2 ہزار 686 کلومیٹر پر محیط سرحد پر ہم نے باڑ لگا دی ہے، کچھ خدشات کی بنا پر چمن کا بارڈر بند کریں گے جبکہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن سے وابسطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا سمجھتا ہے کہ افغانستان میں سب کچھ آئی ایس آئی نے کیا ہے، ہم افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ہیں جبکہ بھارتی ایجنسی ‘را’ تباہ ہوگئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے روح رواں سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے آخری دم تک بھارتی حکومت کی جانب سے جاری خون کی ہولی کے خلاف جنگ لڑی، تمام پاکستانی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج ہم نے ان کا سوگ مناتے ہوئے اپنے پرچم بھی سرنگوں رکھے ہیں۔
اپوزیشن اور لانگ مارچ سے متعلق انہوں نے تنبیہ کی کہ ایسا وقت آرہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے بات کرنی ہوگی، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں ہے یہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے، میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ ملک میں انتشار کی اجازت کسی شخص کو بھی نہیں دی جائے گی، قومی مفاہمت کو تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ
اپریل
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کا خوف
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
نومبر
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
انسانی حقوق کی تنظیموں کو سعودی شہری کی تقدیر پر تشویش
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مراکش کی حکومت سے
جنوری
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
🗓️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا، جسٹس رضوی
🗓️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس
اپریل
کورونا وائرس کی تیسری لہر اور احتیاط نہ کرنے کے سنگین نتائج
🗓️ 21 اپریل 2021(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں
اپریل
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ