?️
اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ بھیج دوں گا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے، انہیں مفت مشورہ دے رہا ہوں ‘۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھا ہے کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند کردہ ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائبرڈ وار کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ را کے ایجنٹوں سے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں، نریندر مودی سے آپ پگڑیاں بدلتے ہیں، جاتی امرا کشمیر کے کس نقشے میں ہے، اس ملک کا وزیر داخلہ ہے اصل کشمیری‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو فروخت کر رہے ہیں، کشمیری کوئی بھولا نہیں، سارا پاکستان بھی کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہوجائے کشمیری اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا اور پاکستان کشمیریوں کے قدم قدم پر ساتھ چلے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر میں جو زبان استعمال کی گئی اس سے کشمیریوں کا دل دُکھا ہے، ساری قوم کو آزادی کشمیر کی جدو جہد میں ایک ہونا چاہیے، کشمیریوں کو توقع ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی میں یک زباں ہو’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیری قربانی دے رہے ہیں اور آپ میڈیا پر بیان بازی کر رہے ہیں، پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہوکر رہ گئی ہے، میڈیا سے ہی اگر رہنما بننا ہے تو ریٹنگ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر میں ہوں ‘


مشہور خبریں۔
قوی خان کو کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دیئے گئے؟ اشنا شاہ کے سوال پر ربیعہ کلثوم کا کرارا جواب
?️ 12 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے پاکستانی ٹیلی ویژن
مارچ
مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6 طیارے گنوانا پڑے۔ ملک احمد خان
?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی،
مئی
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور ترکی نے سیاسی مذاکرات کا نیا دور شروع
اپریل
غزہ میں صیہونی جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کی اطلاعاتی ایجنسی فطرکے مطابق صیہونی حکومت نے
نومبر
تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ شیر افضل مروت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا
اگست
82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
مئی
وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر
جنوری
ظلِ شاہ کیس، 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع
?️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)
جون