?️
(سچ خبریں) رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک غیر پابند قرار داد منظور کی، جس میں یوکرین سے تمام روسی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستان نے روس کے خلاف قرارداد کی ووٹنگ میں شرکت نہی کی تھی پاکستانی دفتر خارجہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں 23 سفیروں کی جانب سے جاری کردہ بیان پر اعتراض کرتے ہوئے اسے غیر سفارتی اقدام قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق پیش رفت کے حوالے سےسوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ’ہم نے حکومت پاکستان کو یوکرین کے خلاف روس کی بلا اشتعال جنگ کے سبب علاقائی اور عالمی سلامتی پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا ہے‘۔
تاہم اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نہ صرف اپنے اقدامات کے نتائج سے باخبر ہے بلکہ یوکرین میں امن کی بحالی کے لیے ’تمام تر کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پاکستان کے موقف کو روس کی حمایت کے اظہار کے طور پر بیان کرنا ایک برعکس تشریح ہو گی۔
ن کا کہنا تھا کہ ’ہم جنگ بندی اور مذاکرات کی وکالت کر رہے ہیں، اگر ہم یوکرین کی قرارداد میں شامل ہوتے تو ہمارے پاس دونوں فریقوں کے ساتھ سفارت کاری کے لیے کوئی سیاسی جگہ نہیں ہوتی‘۔
رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک غیر پابند قرار داد منظور کی، جس میں یوکرین سے تمام روسی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔
مذکورہ قرار داد میں جنوبی ایشیائی ممالک میں سے صرف نیپال نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے اس سے باز رہنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان چین کو اپنے قریبی اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے اور اس معاملے پر بظاہر چین کے روس کی حمایت کے حوالے سخت مؤقف نے یوکرینی تنازع پر پاکستان کے رد عمل کو بھی متاثر کیا۔
ایک انٹرویو میں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے غیر جانبدار رہنے کے لیے پاکستان کے نئے طریقہ کار کی وضاحت کی۔
یوکرین جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی غیر حاضری پر وضاحت دیتے ہوئے منیر اکرم نے نشاندہی کی کہ قرارداد میں کچھ خدشات کو دور کیا گیا، تاہم اس میں اب بھی دیگر اہم نکات شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے 28 یورپی اور 2 شمالی امریکی ممالک کے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے فوجی اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’روس کو نیٹو کی اپنی سرحدوں تک توسیع پر تشویش ہے اور ان خدشات کا ذکر قرارداد میں نہیں کیا گیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک طرح سے یکطرفہ قرار داد تھی، ہم ایک متوازن نقطہ نظر چاہتے ہیں، اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازع کو گفتگو سے حل کیا جانا چاہیے‘۔
یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتیں چاہے یوکرین میں ہوں یا کشمیر اور افغانستان میں، ان کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہیے۔
تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ اس معاملے پر ’بہت زیادہ پروپیگنڈا اور غلط خبریں نشر کی گئی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’حقائق کی تصدیق کرنا مشکل ہے اور یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ کس پر بھروسہ کیا جائے، لیکن اگر واقعی عام شہری مارے جا رہے ہیں تو ظاہر ہے کہ ہم ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی:نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری
?️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی میں نسلہ ٹاور کو سرکاری انتظامیہ نے اپنی تحویل میں
اکتوبر
حزب اللہ کا ایک دن میں اسرائیل کے خلاف 47 آپریشن کر کے ریکارڈ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب
اکتوبر
جاپان میں معاشی خدشات میں اضافہ، کیا چاول کوپن مہنگائی پر قابو پا سکیں گے؟
?️ 22 دسمبر 2025جاپان میں معاشی خدشات میں اضافہ، کیا چاول کوپن مہنگائی پر قابو
دسمبر
پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے
نومبر
جہاد اسلامی نے قاہرہ اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
جولائی
کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت
اپریل
خطے میں اسرائیل کے جرائم اس کی ناکامیوں کی وجہ سے
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ کی
اکتوبر
جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً
فروری