?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت و تندرستی کا معاملہ عالمی تنازعات کا شکار نہیں ہونا چاہیے اسد عمر کا یہ بیان اس رپورٹس کے بعد سامنے آیا جس میں بیان کیا گیا تھا کہ ہزاروں پاکستانی، سعودی عرب اور دیگر چند ممالک میں نہیں جاسکتے کیونکہ وہاں کی حکومتیں صرف ان لوگوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے رہی ہیں جنہوں نے ان کی مرضی کی کورونا ویکسین لگوائی ہو۔
وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ‘شہریوں کی صحت و تندرستی کا معاملہ عالمی تنازعات اور جیو اسٹریٹجک دشمنیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے’۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ نے کہا کہ ‘کسی بھی ویکسین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرنا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جیسے اداروں کا کام ہے، ممالک میں داخلے کے لیے کونسی ویکسین قابل قبول ہے انفرادی ممالک کا یہ فیصلہ انتشار پیدا کر رہا ہے’۔
واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ انہیں وہ ویکسینز لگائی جائیں جو ان ممالک کو قابل قبول ہو جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اسلام آباد کے ایف نائن پارک ویکسی نیشن سینٹر میں روزانہ احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ وہ سعودی عرب اور دنیا کے چند دیگر ممالک کو قابل قبول ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں کوویکس کے تحت ایسٹرازینیکا کی صرف 10 لاکھ خوراکیں پہنچی تھیں اور زیادہ تر پاکستانیوں کو چینی ویکسینز لگائی جارہی ہیں جو دنیا کے کئی ممالک کو قابل قبول نہیں ہے جس کے باعث بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
ایک پیشرفت میں 20 ممالک کے سفیروں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے افسران نے کورونا وبا پر پاکستان کے ردعمل کا مشاہدہ کرنے کے لیے این سی او سی کا دورہ کیا، جہاں انہیں کورونا وبا کے خلاف این سی او سی کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر انہیں وائرس کے خلاف دنیا اور خطے کا پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تقابلی جائزہ بتایا گیا۔
بریفنگ میں کورونا وبا کی شماریات، وبا کے خلاف قومی سطح پر کیے گئے اقدامات، ہیلتھ کیئر سہولیات میں اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ اور ویکسی نیشن کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔
سفارت کاروں نے کورونا وبا کے پھیلاؤ اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔بیان میں کہا گیا کہ سفارت کاروں کو عالمی رابطے کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا گیا اور اس وبائی مرض سے لڑنے کے لیے بلاتعطل ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بھی اسی طرح کے عالمی ردعمل پر زور دیا گیا’۔


مشہور خبریں۔
سیلاب پر کسی کا اختیار نہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے۔ عظمی بخاری
?️ 8 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے پنجاب
ستمبر
یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو
جون
صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو
ستمبر
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر
عراق: ہم اپنی سرزمین کو پڑوسیوں کے خلاف حملے کے لیے استعمال کرنے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں: عراق کی حکومت نے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملوں
مئی
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر
افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا بڑا حملہ، ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
?️ 27 مارچ 2021موزمبیق (سچ خبریں) افریقی ملک موزمبیق میں داعش کی جانب سے بڑا
مارچ
این اے 130 سے نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار
?️ 30 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف
دسمبر