شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ قرار دے دیے گئے ، اس مقصد کے لیے تحریک عدم اعتماد پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے پیش کی اور موقف اختیار کیا کہ شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیئے ، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ کوئی رکن اجلاس میں شریک نہ ہوا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اجلاس میں موجود نہیں تھے جب کہ شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے لیے باسط بخاری کا نام تجویز کیا ، کمیٹی اراکین نے باسط بخاری کے نام کی تائید کی اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی 13 مئی 2020ء کو اس وقت پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے جب فخر امام نے وفاقی وزیر بننے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ شہریار آفریدی کو پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر میں شامل کیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں شہریار آفریدی کو چیئرمین منتخب کیا گیا تاہم اس دوران اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اکشےکمار کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

?️ 13 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ

کچھ لیک ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے بارے میں

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیک ہونے

کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 4 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیرحراست

?️ 25 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی

عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر استعفی دے دیں

?️ 30 جنوری 2021عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر

خلیج فارس کے عرب ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں:سی این این

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں

کیا ٹرمپ کا کینیڈا، پاناما کینال اور گرین لینڈ کے بارے میں ملکیتی نظریہ واقعی سنجیدہ ہے؟

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس اور ٹرمپ کے قریبی افراد کے بیانات سے

ہم غزہ کے المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے: ہیرس

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم

ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے