?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا اورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میںوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے
?️ 26 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن
مئی
حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں؟
?️ 19 اکتوبر 2025حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی
اکتوبر
یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک
مارچ
اٹلی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اطالوی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج
مئی
ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔ مصدق ملک
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ
جون
کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ
دسمبر
حکومت کا نیکٹا کو بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 20 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
مئی