🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں شہدا کے والدین سے ملاقات کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اس کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ،صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل، دفاع ، وزارت داخلہ کےایڈیشنل سیکریٹریزخصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔
دوسری جانب سانحہ اے پی ایس کیس میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے وفاقی حکومت نے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے 3 ہفتے کی مہلت طلب کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کروانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے، سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی 16 دسمبر کو برسی ہے، وزیراعظم نےشہداکے والدین سے ملاقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مناسب ہوگا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا تفصیلی بیان جمع کروانا چاہتا ہوں، اے پی ایس کے شہد ا کے والدین کی آج کابینہ کمیٹی سے ملاقات کروانی ہے، والدین کی با ت سن کر اس پر جواب داخل جمع کروایا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی اور ریاست کی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ بچوں کے والدین شہادتوں پر کوئی بھی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
والدین بیس اکتوبر کے فیصلے میں نامزد افراد کو غفلت برتنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ وزیراعظم نے شہدا کے والدین کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت شہدا کے والدین کا مؤقف سُن کر مثبت کارروائی کرے۔ وفاقی حکومت اقدمات کر کے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو دھمکی قبول نہیں کرے گا، ذرائع ای سی پی کا عدالتی وضاحت پر ردعمل
🗓️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص
ستمبر
فلسطین کی حمایت میں گوگل کے یہودی ملازم کا استعفیٰ
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: گوگل کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ایک امریکی اور یہودی ملازم
ستمبر
ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور
نومبر
صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے
مارچ
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
🗓️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں
اپریل
مصر کا جزوی صہیونی تعلقات پر اصرار
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک عراقی سیاسی کارکن ہیثم الخزعلی نے فلسطین کے حوالے سے
مئی
بن سلمان ایک دماغی بیمار قاتل ہے:سابق سعودی انٹیلی جنس عہدہدار
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سینئر سکیورٹی عہدیدار نے 2017 میں
اکتوبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا ریکارڈ قائم
🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے
مارچ