?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاحق خطرات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر نگرانی اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ نے فوری طور پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط تحریر کر کے عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
خط کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی حکام بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ عمران خان آج لاہور کے مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کریں گے تاہم اس جلسے کے حوالے سے لاہور کی انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطیب سلطان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خط لکھ کر سابق وزیر اعظم عمران خان کو لاحق ’شدید خطرات کے الرٹ‘ کے سبب جمعرات کو لاہور میں ہونے والے پارٹی کے جلسے سے ورچوئل خطاب کرنے کی تجویز دی تھی۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود، پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود، پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی اور ریلی کے منتظم علی وڑائچ کو لکھے گئے خط میں ان سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بروقت کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عطیب سلطان نے لکھا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے موصول ہونے والے شدید تھریٹ الرٹس اور ضلعی اور صوبائی سطح پر کی گئی تازہ ترین انٹیلی جنس تشخیص کی روشنی میں یہ سفارش کی جاتی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان 21اپریل 2022 کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں عملی طور پر جانے کے بجائے ویڈیو کانفرنس اور ایل ای ڈی ڈسپلے کے ذریعے عوامی اجتماع سے خطاب کریں۔
خط کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات حسن خاور نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ حکومت کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی کی حوصلہ شکنی نہیں ہو گی۔
حسن خاور نے کہا تھا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی مہم سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لاہور کے جلسے میں شرکت کریں گے اور پارٹی عوام سے رابطہ قائم کرنے کی مہم جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز
اپریل
صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کا تسلسل
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: حزب اللہ تحریک نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف
مئی
کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت
اپریل
انسانوں کو جلانا، بچوں کو مارنا معمول نہیں، سوارا بھاسکر اسرائیلی ظلم پر بول پڑیں
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم
اپریل
افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغان
دسمبر
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا
جون
قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی
نومبر
وزیرداخلہ کی چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، داسو واقعہ پر بات چیت
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی ہم منصب
جولائی