شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی تیاریاں شروع ہوگئیں، وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ نے چین کے ساتھ پاکستان کی سرمایہ کاری اور بزنس انگیجمنٹس کا ڈیٹا طلب کر لیا، وزیراعظم کا دورہ چین اگست 2025 کے آخر میں متوقع ہے۔ دورہ چین کے دوران اعلی سطحی ملاقاتیں اور بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد ہوں گی، صوبائی حکومتوں سے چین کے ساتھ موجودہ اور مجوزہ منصوبوں کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق چینی اداروں کے ساتھ جاری منصوبوں کی تفصیل، ٹائم لائنز اور موجودہ حیثیت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چین کے ساتھ منصوبوں کے سماجی و معاشی اثرات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ چینی وفود اور کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ سال ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیل طلب، چین کے ساتھ مستقبل کے مجوزہ منصوبے اور شعبہ جاتی ترجیحات بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ہر صوبے کو چین کے ساتھ اپنی کامیابیاں اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی تیاری کا حکم دیدیا گیا، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 11 جولائی 2025 تک تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

مشہور خبریں۔

نیب نے ہاؤسنگ مقدمہ میں علیم خان کے خلاف تحقیقات بند کردیں

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت کے اتحادی اور نئی تشکیل کردہ جماعت

سعودی عرب میں بڑھتی جرائم کی شرح

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے مشرقی علاقے

وزیراعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادیٔ تیراہ کے

ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی:عمران خان

?️ 27 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان

غزہ کی محاصرہ کو مزید سخت بنانے کی کوشش

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کمیٹیوں نے اپنے تازہ بیان میں صیہونی حکومت

امریکا کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

?️ 25 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم

زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ

?️ 6 نومبر 2025زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ امریکی شہر نیویارک کے

ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے