?️
گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی سال گزرنے کے بعد بھی ہم ابھی تک گوادر ایئرپورٹ کو مکمل نہیں کر سکے اور گوادر کے عوام کو پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔
گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادر میں ہونے والے تعمیراتی کام کا فضائی دورہ کیا اور حکومت چین کی گرانٹ سے تعمیر کیا جانے والے گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے جو عمدہ کوالٹی کی موٹر وے بنائی ہے ’ایسٹ بے ایکسپریس وے‘ آج ہم نے اس کا افتتاح کیا ہے اور اس کراچی تک سامان پہنچانے کے لیے راستے کو منسلک کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کی ناظم الامور اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مل کر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور یہاں کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ہے، ابھی تک گوادر ایئرپورٹ مکمل نہیں ہوسکا اور 18-2017 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، یہ ابھی تک تعمیر کے مراحل طے کررہا ہے حالانکہ یہ سو فیصد چین کے صدر اور وزیراعظم نے ہمیں تحفتاً عطا کیا ہے لیکن اس کو بھی ہم مکمل نہیں کر پائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسی طرح گوادر کے عوام کو پینے کا پانی مہیا نہیں کیا جا سکا اور آج مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں انتہائی پرانے پانی کے پائپوں کو تبدیل کرنا ہیں لہٰذا ہمیں متبادل کے طور پر ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانا ہوں گے، یہ کام پہلے کر لیا جاتا تو آج گوادر کے عوام کو پینے کا پانی دستیاب ہوتا، اسی طرح دیگر امور بھی سست روی کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ افسران اور وزرا سے ملاقات کر کے فوری طور پر ہر منصوبے کے تکمیل کے وقت کا تعین کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایران سے گوادر میں بجلی لا سکیں تو اچھی بات ہو گی، کئی سال سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ہے، گوادر میں 3200 گھرانوں کو سولر پینل بطور تحفہ عطیہ کرنے والی کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں سے بات ہونی چاہیے اور ایسا کاروباری اور مالیاتی ماڈل تیار ہونا چاہیے کہ بجلی کا بل ادا کرنے کے بجائے ہم ایک گھرانے کو بینکوں کے ذریعے سے رقوم دلوائیں اور بولی کے شفاف عمل کے بعد کمپنیاں ان گھرانوں کے لیے معقول سائز کے سولر پینل فراہم کریں۔
وزیراعظم نے گوادر اور ملحقہ علاقوں کے لیے سولر پارکس بنانے کی بھی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے رہائشیوں کو آف گرڈ بجلی دستیاب ہو اور جو بھی خرچ ہو، یہ گھرانے اس کمپنی کو فی گھر کے حساب سے رقم دیں، یہ دو طریقے کے ماڈل ہیں جو ہم فی الفور یہاں شروع کریں گے تو بجلی کا مسئلہ طویل مدتی بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کسٹم کے مسائل کا بھی ذکر کیا ہے اور میں نے احسن اقبال کو ہدایت کردی ہے کہ وہ فی الفور اس پر ملاقات کریں اور جائز مطالبات کو حل کروایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مچھیرے بھائیوں کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے انجن درکار ہے اور سب سے زیادہ مستحق گھرانوں کو مچلیاں پکڑنے کے لیے وفاقی حکومت مفت کشتی کے انجن فراہم کرے گی اور مرحلہ وار بقیہ لوگوں کو بھی انجن فراہم کیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب میں اعلانک رتا ہوں کہ اس بجٹ میں گوادر یونیورسٹی کے فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں اور ہم فی الفور عملی جامہ پہنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر دل پر پتھر رکھ کر اضافہ کرنا پڑا، تیل اور پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں آسمان سے باتیں کررہی تھیں، پچھلی حکومتوں نے ساڑے تین سال عوام کے لیے آٹا، دال گھی سستا نہ کیا لیکن جب انہیں لگا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف کامیاب ہونے والی ہے تو انہوں نے تیل کی عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باوجود یہاں قیمتیں کردیں اور ہمارے لیے ایک جال پھینکا تاکہ ہم اس میں پھنس جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ہفتہ پہلے تک عوام پر یہ اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی پوری کی کوشش کی لیکن ہم اپنی 98فیصد ضروریات ہم باہر سے خریدتے ہیں تو ان پر سبسڈی کس طرح دی جا سکتی ہے اور ہم اس کو روکنے کی پوری کوشش کی لیکن ہمیں مجبورا اضافی بوجھ ڈالنا پڑا۔
وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلوچستان سے پانچ لاکھ اضافی گھرانوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا اور گوادر کے 100فیصد غریب گھرانوں کا اس کے ذریعے احاطہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس کی آنلائن تقریبات، امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا
?️ 7 مئی 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس
مئی
بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اگست
شام کے لیے دو آپشن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
وزیر اعظم نے گلکت بلستان کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تاریخی
مارچ
واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی اے آئی چیٹ بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ہر گزرتے دن مختلف پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس
مارچ
پنجاب؛ اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3 مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
?️ 3 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر
مئی
پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے
فروری
قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے خیانت کررہے ہیں
?️ 3 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے آئے دن قبلہ
اپریل