شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم کردی، جو 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس کے علاوہ دیگر ارکین میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری پاور، سیکریٹری ہاؤسنگ شامل ہیں۔

کمیٹی پبلک سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے متبادل تجاویز دے گی، پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی تجاویز دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے مستقبل کے بارے میں بھی تجاویز دے گی۔

واضح رہے کہ 3 جون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو سالہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔

انہوں نے ہدایت کی تھی کہ ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے، ان کے لیے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

اس کے اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کرپشن، ناقابلیت اور نا اہلی پر ’زیرو ٹالرنس‘ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنا ناسور کو دورکرنےکی جانب ایک قدم ہے، یہ ناسور ہمارے نظام کو اندر سے کینسرکی طرح کھا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ایک زیادہ ایماندار اور مؤثر بیوروکریسی کی تشکیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں، ایسی بیورو کریسی جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ

?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف

غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کامیاب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے

استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں

جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی

میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں

چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کا بیان

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ نے اس ملک میں تعینات امریکی فوج

امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے